شہرۂ آفاق فلم شعلے 50 سال بعد دوبارہ ریلیز کیلئے تیار
'شعلے' آج بھی فلمی شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہے
بھارتی فلم انڈسٹری کی شہرۂ آفاق فلم 'شعلے' کو 50 سال بعد دوبارہ سینما گھر میں خصوصی طور پر ریلیز کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جاوید اختر اور سلیم خان کی مشترکہ تحریر کردہ فلم 'شعلے' کی ریلیز کو 49 سال مکمل ہوگئے ہیں جبکہ یہ فلم اپنی ریلیز کے 50ویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔
یہ فلم جاوید اختر اور سلیم خان کے مشترکہ پراجیکٹس میں سب سے مشہور ہے، کئی سال گزر جانے کے باوجود 'شعلے' آج بھی فلمی شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: بلاک بسٹر فلم 'شعلے' کا ریمیک بنانا چاہتا ہوں، سلمان خان
فلم 'شعلے' کا 50 سالہ جشن منانے اور مداحوں کو خوش کرنے کے لیے فلمسازوں نے ایک بار پھر سینما گھروں میں فلم کی خصوصی اسکریننگ کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم 'شعلے'، 31 اگست کو ممبئی کے ریگل سنیما میں شام 5 بجکر 30 پر ریلیز ہوگی، 'شعلے' کو 50 سال پرانے ونٹیج سینماسکوپ پرنٹ کے ذریعے دکھایا جائے گا۔
'شعلے' کی خصوصی اسکریننگ میں فلم کے ہدایتکار رمیش سپی بھی سلیم جاوید کے ساتھ سینما گھر میں موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ 1975 میں 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم 'شعلے' میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، جیا بچن، ہیما مالنی، سنجیو کمار اور امجد خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
فلم میں 'گبر سنگھ' کا مشہور کردار مرحوم اداکار امجد خان نے ادا کیا تھا، اس کردار سے اُنہیں دُنیا بھر میں خوب شہرت ملی تھی۔