گیس کی بڑھتی قیمتیں ہالی ووڈ اسٹاراپنا پسندیدہ ٹرک بیچنے پر مجبور
گزشتہ دنوں میں ٹرک میں تقریباً چار یا پانچ سو ڈالر مالیت کی گیس ڈال دی ہے، آرمی ہیمر
ہالی ووڈ فلم 'دی لون رینجر' کے اداکار آرمی ہیمر امریکا میں گیس کی بڑھتی قیمتوں سے تنگ آگئے۔
اداکار آرمی ہیمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں کچھ ہفتے قبل ہی لاس اینجلس واپس آیا ہوں اور یہاں گیس کی بڑھتی قیمتوں نے مجھے پریشان کردیا ہے۔
آرمی ہیمر نے ویڈیو میں نظر آنے والے ٹرک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا ٹرک ہے، میں نے یہ ٹرک سال 2017 میں اپنے لیے کرسمس کے تحفے کے طور پر خریدا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے یہ ٹرک بہت زیادہ پسند ہے کیونکہ یہ طویل عرصے سے میرے پاس ہے لیکن اب میں نے یہ ٹرک فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکار نے ٹرک فروخت کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں جب سے لاس اینجلس واپس آیا ہوں، میں نے اس ٹرک میں تقریباً چار یا پانچ سو ڈالر مالیت کی گیس ڈال دی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گیس کی قیمت بہت زیادہ ہے اور میں اپنے ٹرک کے لیے گیس کا مزید خرچہ برداشت نہیں کرسکتا لہٰذا میں اب اپنے پسندیدہ ٹرک کو فروخت کررہا ہوں۔
آرمی ہیمر نے مزید کہا کہ میں اپنے ٹرک میں آخری ڈرائیو کررہا ہوں، مجھے اس کی بہت یاد آئے گی، میں نے اس ٹرک کی جگہ ایک نئی ہائبرڈ کار خریدی ہے۔