کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

فیصلے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے لی جائے گی

فیصلے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے لی جائے گی

کے پی حکومت نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے حوالے سے دوبارہ پشاور ہائیکورٹ کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی حکومت نے خود انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے لی جائے گی۔


ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خواہ شاہ فیصل اتمان خیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت کو دوبارہ ہائیکورٹ کو خط لکھنے کا مشورہ دیا تھا، صوبائی حکومت کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، ہائیکورٹ سے جوڈیشل انکوائری کے لئے ججز مانگے تھے، ہائیکورٹ نے خط بھیجنے کے طریقہ کار پر اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

آفتاب عالم نے کہا کہ حکومت انکوائری ججز سے کرانے کے پابند نہیں، عدلیہ انکوئری نہیں کرنا چاہتی تو خود انکوائری کمیشن قائم کرلیں گے، انکوئری ایکٹ میں سول جج کے اختیارات حاصل ہیں، ججز سے اس لئے انکوائری کروانا چاہتے تھے کیونکہ عدلیہ پر اعتماد زیادہ ہے۔
Load Next Story