سول اور کنٹریکٹ ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 37 ہزار مقرر نوٹی فکیشن جاری

37 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں کو اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا، وزارت خزانہ نوٹی فکیشن

فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے تمام سول اور کنٹریکٹ ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ یا اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی جسکا وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2024 سے کم از کم تنخواہ 32 ہزار کے بجائے 37 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، 37 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں کو اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے تمام سول اور کنٹریکٹ ملازمین پر اطلاق ہوگا، خصوصی الاؤنس پر اخراجات رواں مالی سال کے بجٹ سے ہوں گے جبکہ متعلقہ وزارتیں اور ڈویژن اپنے اپنے سالانہ بجٹ سے اخراجات کریں گی اور کسی قسم کی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی۔
Load Next Story