وفاقی اردو یونیورسٹی میں آج ہونے والے ایڈمیشن ٹیسٹ بارشوں کے باعث موخر


(فوٹو: فائل)
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر محمد راشد تنویر کے مطابق 30 اگست کو ایم فل/ایم ایس اینڈ پی ایچ ڈی کے ہونے والےایڈمیشن ٹیسٹ حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث موخر کردیئے گئے۔
اب یہ ٹیسٹ 6 ستمبر، بروز جمعہ دوپہر 3 بجے ہوں گے۔ طلبہ دوپہر 2 بجے ٹیسٹنگ سینٹر پر رپورٹ کریں گے۔