انسانی حقوق کا ڈھول بجانے والے غزہ پر کیوں خاموش ہیں اقوام متحدہ

انسانی جان کا احترام اور برابری کا راگ الاپنے والوں کی انسانیت اب کہاں کھو گئی، سربراہ اوچا

انسانی جان کا احترام اور برابری کا راگ الاپنے والوں کی انسانیت اب کہاں کھو گئی، سربراہ اوچا

اقوام متحدہ کے ادارے 'اوچا' کی قائم مقام سربراہ نے انسانی حقوق اور انسانی اقدار کے دعویدار ممالک اور اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے معاملے پر آپ کی انسانیت اب کہاں چلی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کی قائم مقام سربراہ جوائس مسویا نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر آزادی ، انسانی احترام، برابری ، انسانی جان، توقیر اور انسانی حقوق کا ڈھول بجانے والے کہاں کھو گئے؟

جوائس مسویا نے کہا کہ غزہ کے شہری بھوکے اور پیاسے ہیں، بیمار اور لاچار ہیں لیکن حالات یہ ہیں کہ ہم اس وقت وہاں 24 گھنٹوں سے زیادہ کی خوراک اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی کا منصوبہ بنانے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہیں۔


اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کی قائم مقام سربراہ نے مزید کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے گھر بمباری میں ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ ان کے پاس سر چھپانے کو بھی جگہ نہیں۔ اسپتال بھی تباہ ہیں۔ کیسے کیسے المیوں سے نبرد آزما ہیں۔

یاد رہے کہ جوائس مسویا کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے عالمی خوراک کے پروگرام نے غزہ میں اپنے ٹرک پر اسرائیلی فائرنگ کے بعد خوراک کی تقسیم روکنے کا اعلان کیا ہے۔

 
Load Next Story