گھریلو صارفین کی طرح صنعتوں کیلیے بھی بجلی بلوں میں ریلیف چاہتی ہوں مریم نواز

پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

حالات کو رات بھر میں بدلا نہیں جا سکتا، مریم نواز:فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی طرح صنعتوں کے لیے بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف چاہتی ہوں۔


پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے انٹر پرنیورز آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حالات کو رات بھر میں بدلا نہیں جا سکتا تاہم بدلنے کا عزم اور حوصلہ موجود ہے۔ گھریلو صارفین کی طرح صنعتوں کو بھی بجلی کے بل میں ریلیف دینا چاہتی ہوں۔ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ وزارت اعلیٰ کا عہدہ چلینجنگ ہے 14 کروڑ لوگوں کی ذمہ داری کے احساس سے رات کو نیند نہیں آتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو رئیل اسٹیٹ بنانا افسوسناک ہے۔ ترقی پسند صنعتکاروں کے ساتھ مل کر پنجاب میں صنعتی انقلاب لائیں گے۔سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر انڈسٹری کے لیے این او سی دیا۔ اسپشل اکنامک زونز پر چارجز لینے کا کیا جواز ہے۔ پلاٹ لیں اور 3 ماہ کے اندر تعمیر شروع کردیں۔ایکسپورٹ ہماری معیشت کی لائف لائن ہے مقامی سطح پر برآمدات بڑھانے کے لیے تمام سہولتیں دیں گے۔
Load Next Story