ڈھاکا میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کا بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ

ڈھاکا میڈیکل کالج کے پاکستانی طلبہ نے پاکستانی شہریون سے چندہ اکٹھا کیا اور بنگلہ دیشی طلبہ کے حوالے کردیا

بنگلہ دیش کے مشیر امور نوجوانان نے پاکستانی طلبہ کے اقدام کو سراہا—فوٹو: فائل

بنگلہ دیش میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ نے چندہ اکٹھا کر سیلاب متاثرین کو دو لاکھ 25 ہزار ٹکے کا عطیہ دے دیا۔

بنگلہ دیش میں زیر تعلیم طلبہ ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ میں مقیم تھے اور حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد متاثرین کے لیے انہوں نے رقوم کا عطیہ دیا۔

ڈھاکا میڈیکل کالج کے پاکستانی طلبہ نے وہاں مقیم پاکستانی شہریوں سے چندہ اکٹھا کیا اور بنگلہ دیش کے طلبہ رہنماؤں کو دو لاکھ 25 ہزار ٹکے کا عطیہ دیا۔


پاکستانی طلبہ نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر برائے نوجوانان آصف محمود شوزیب بھویاں سے ملاقات کی، آصف محمود حالیہ بحران میں ناہید اسلام کے ساتھ طلبہ تحریک کی قیادت کر رہے تھے۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر امور نوجوانان آصف محمود نے عطیہ دینے پر پاکستانی طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔

مشیر امور نوجوانان آصف محمود نے کہا کہ پاکستانی طلبہ واحد غیر ملکی طلبہ ہیں جنہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے اور سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے۔
Load Next Story