بارش سے متاثر ہونے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی فریال تالپور سے ملاقات، کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کی صورتحال کا جائزہ لیا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش سے متاثر ہونے والوں کو حکومت تنہا نہیں چھوڑے گی اور اُن کی بھرپور معاونت کرے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
وزیراعلی نے فریال تالپور کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات میں کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حکومتِ سندھ عوام کی بہبود و ترقی کے لیے سرگرم عمل ہے، بارش متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ عوام اور شہید بی بی کے ویژن کی روشنی میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔