صارم برنی کیخلاف بچیوں کو حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست مسترد
درخواست گزار نے دونوں بچیوں کے برتھ سرٹیفیکٹ پیش نہیں کیے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں بچیوں کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف درخواست مسترد کردی۔
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں بچیوں کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کی گئی 2 بچیوں کی واپسی کے کیس میں واصف شبیر نے درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار نے دونوں بچیوں کے برتھ سرٹیفیکٹ پیش نہیں کیے۔ درخواستگزار نے ایسا کوئی مواد پیش نہیں کیا، جس سے معلوم ہو کہ بچیوں کو زبردستی صارم برنی ٹرسٹ میں رکھا گیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق وہ بچیوں سے 2019 سے ملاقات کرتے رہے ہیں مگر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ عدالت نے بچیوں کو حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے قرار دیا کہ صارم برنی عدالتی اجازت کے بغیر بچیوں کو ضلع سے باہر نہیں لے جا سکتا۔ درخواستگزار دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ 2019 میں اپنی 11 سالہ بچی جنت فاطمہ اور 7 سالہ شازیہ کو مالی مسائل کے باعث صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیا تھا۔
ایف آئی اے سے معلوم ہوا کہ صارم برنی بچیوں کے نام تبدیل کرکے امریکا بھیجنے کی کوشش کررہے تھے۔ درخواستگزار واصف شبیر نے عدالت سے استدعا کی کہ بچیوں کو میرے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔