ارشد ندیم کو نامور گلوکارابرارالحق کی طرف سے 15 لاکھ روپے کا انعام

گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم نے قوم کو اربوں کی خوشیاں دی ہیں اسے اپنے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، گلوکارابرارالحق

فوٹو- فائل

اولمپک گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم کو نامور گلوکارابرارالحق کی طرف سے بھی 15 لاکھ روپے مل گئے، سہارا فار لائف کی کرکٹ گراﺅنڈ بھی ارشد ندیم کے نام کر دی گئی۔

اس حوالے سے لاہور ڈیفنس میں واقع ابرارالحق کی رہائش گاہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ارشد ندیم کو گلوکار ابرارالحق کی طرف سے 15 لاکھ روپے دیے گئے۔


اس موقع پر گلوکار ابرارالحق کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم نے قوم کو اربوں کی خوشیاں دی ہیں اسے اپنے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی کھیلوں نے ہمیں بہت سی خوشیاں دیں، کبھی ہاکی پلیئرز جیت کر آتے تھے اب 40 سال کے طویل عرصے کے بعد ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
Load Next Story