کرسیٹانو رونالڈو کے نام ایک اور اعزاز

چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کا ایواڈ پیش کردیا گیا

چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کا ایواڈ پیش کردیا گیا (فوٹو: فائل)

دنیائے فٹبال کے شہرہ آفاق پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔

رونالڈو کو یورپی ملک موناکو میں جمعرات کو چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن کے ڈراز کی تقریب میں یہ خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔


مزید پڑھیں: ریٹائرمنٹ کے سوال پر رونالڈو کا جواب سامنے آگیا

واضح رہے کہ رونالڈو نے اپنے چیمپئنز لیگ کے 18 سالہ کیریئر میں 183 میچوں میں 140 گولز کیے، انہوں نے اسپورٹنگ لسبن، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کی نمائندگی کی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے 5 بار اپنی ٹیم کو چیمپئنز لیگ ٹائٹل بھی جتوایا۔
Load Next Story