پاکستان کسٹمز کا اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز
اعدادوشمار کے مطابق ملتان سے 196.48 میٹرک ٹن آٹا اور 4184.85 میٹرک ٹن کھاد ضبط کر لی گئی
پاکستان کسٹمز اور لاء انفورسمنٹ اداروں کی جانب سے آٹا،چینی، کھاد سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز اور لاء انفورسمنٹ اداروں نے گذشتہ ماہ(اگست) کے دوران ملک بھر سے 12.1 میٹرک ٹن چینی، 4184.86 میٹرک ٹن کھاد، 196.48 میٹرک ٹن آٹا، 30 ہزار 8 سو سے زائد سگریٹ کے سٹاکس، 322 کپڑے کے تھان اور 3.301 ملین لیٹر ایرانی تیل پکڑا ہے۔
متعلقہ اداروں نے کوئٹہ سے 15 ہزار 1 سو 14 ، کراچی سے 1 ہزار 3 سو 16 اورملتان سے 14 ہزار 3 سو 5 سگریٹ کے سٹاکس ضبط کیے جبکہ پشاور سے 0.35، ملتان سے 3 اور کوئٹہ سے 8.75 میٹرک ٹن چینی ضبط ہوئی اور اس کے علاوہ کراچی سے 175، پشاور سے 24 اور کوئٹہ سے 123 کپڑے کے تھان ضبط کیے گئے۔
اعدادوشمار کے مطابق ملتان سے 196.48 میٹرک ٹن آٹا اور 4184.85 میٹرک ٹن کھاد ضبط کر لی گئی،ملتان سے 3.271 ، کراچی سے 0.021 اور کوئٹہ سے 0.009 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔
یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھرسے 9078.75 میٹرک ٹن کھاد، 1860.77 میٹرک ٹن آٹا، 34845.26 میٹرک ٹن چینی، 427483 سگریٹ کے سٹاکس، 151234 کپڑے کے تھان اور 11.056ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔
متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔