محکمہ موسمیات نے حالیہ بارشوں کے اعدادوشمار جاری کر دیے

پورے ماہ اگست میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 385 ملی میٹر(15انچ سےزائد) ریکارڈ ہوئی

فوٹو- فائل

خلیج بنگال سے اٹھنے والے مون سون سسٹم کے زیراثر5 روز کے دوران (منگل تاہفتہ)شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 226ملی میٹر(9انچ کے لگ بھگ)ریکارڈ ہوئی، پورے ماہ اگست میں بھی سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 385ملی میٹر(15انچ سےزائد)ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سےشہر بھر میں نصب 23 رین آبزرویٹریز سے حاصل شدہ اعداوشمارکے مطابق حالیہ مون سون اسپیل کے5روزکے دوران(27اگست تا31اگست) شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 226ملی میٹر(9انچ کے لگ بھگ)ریکارڈ ہوئی، سسٹم کے نتیجے میں گلشن حدید 175ملی میٹر،قائد آباد میں 161 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔


جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میں 122، کیماڑی میں 105، کورنگی اور نارتھ کراچی میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی جبکہ فیصل بیس پر 95 ملی میٹر،اولڈایئرپورٹ پر 77.5 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

حالیہ مون سون اسپیل کے نتیجے میں گلشن معمار میں 75.6، جناح ٹرمینل میں 75ملی میٹر، مسروربیس میں 62.5، بن قاسم میں 56.3 ملی میٹر اورنگی ٹاؤن میں 44.3، ڈی ایچ اے فیزٹو میں 43 ملی میٹر جبکہ صدر میں 37ملی میٹر بارش ہوئی، شہرمیں 5روزکے دوران سب سے کم بارش گڈاپ ٹاون میں 30ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اگست میں ہونے والی مجموعی بارش کے اعدادوشمار کے مطابق پورے مہینے کے دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 385ملی میٹر اور گلشن حدید میں 245ملی میٹر جبکہ اس حوالے سے بارش کی ریکارڈ ہونے والی تیسری بڑی مقدار قائد آباد میں 267ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
Load Next Story