فلم ساجن کیلئے سلمان خان کا معاوضہ 5 ہزار سے 11 لاکھ تک کیسے پہنچا
فلم میں سلمان خان، سنجے دت، اور مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے
بالی ووڈ کے ہدایتکار لارنس ڈی سوزا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے ماضی کی سُپر ہٹ فلم 'ساجن' کے لیے دبنگ اسٹار سلمان خان کو 5 ہزار معاوضے پر سائن کیا تھا۔
سلمان خان کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے تاہم اداکار کے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ایسا بالکل بھی نہیں تھا۔
اب حال ہی میں ماضی کی بالی ووڈ فلم 'ساجن' کے ہدایتکار لارنس ڈی سوزا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان کے معاوضے میں تیزی سے اضافے کے بارے میں بات کی۔
ہدایتکار لارنس ڈی سوزا نے کہا کہ سلمان خان کا کیریئر ابتدائی دنوں میں ہی عروج پر پہنچ گیا تھا، اداکار کی ہر فلم کی کامیابی کے بعد اُن کے معاوضے میں بھی اضافہ ہوجاتا تھا۔
مزید پڑھیں: بالی وڈ کلاسک 'ساجن' جیسی رومانوی فلم دوبارہ کرنا چاہتا ہوں، سنجے دت
لارنس ڈی سوزا نے اپنی فلم 'ساجن' کی کاسٹ اور معاوضے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلم 'ساجن' کے لیے سلمان خان کو 5 ہزار روپے بطورِ معاوضہ پر سائن کیا تھا لیکن فلم کی شوٹنگ کے آغاز سے پہلے ہی میگا اسٹار کی فیس 5 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ اس اضافے کی وجہ، سلمان خان کی مسلسل بلاک بسٹر فلمیں تھیں، جب میں نے فلم 'ساجن' کے لیے سلمان خان کو سائن کیا تو اُن کی فیس 5 ہزار روپے تھی لیکن جب میں نے اُن سے دوسری ملاقات کی تو اُن کی فیس 5 لاکھ روپے جبکہ تیسری ملاقات میں سلمان خان کی ایک فلم کی فیس 11 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔
ہدایتکار نے مزید کہا کہ میگا اسٹار کی فیس میں مسلسل اضافے کے بعد، فلم 'ساجن' کے لیے سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ نے 11،11 لاکھ روپے جبکہ سنجے دت نے 12 لاکھ روپے بطورِ معاوضہ وصول کیے تھے۔
واضح رہے کہ سال 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ساجن' میں سلمان خان، سنجے دت، اور مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔