واہگہ بارڈر سے پاک بھارت تجارت ہفتے میں 7روز کرنے پر اتفاق 3معاہدے طے پاگئے
مذاکرات میںبھارت کی2ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبوںمیںسرمایہ کاری،100 ریلوے انجن دینے کی پیشکش،مشترکہ اعلامیہ جاری.
پاکستان اور بھارت کے درمیان کسٹمزکے شعبے میںدوطرفہ تعاون اور تجارتی شکایات کے ازالے سمیت تین معاہدے طے پاگئے ہیں۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان واہگہ بارڈر سے تجارت کوہفتہ میںچھ کے بجائے سات روزکرنے پربھی اتفاق ہوا ہے جبکہ کھوکھرا پارمونا بائو ٹرین کیلیے مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلا س آئندہ ماہ (اکتوبر)ہوگا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںہونے والے دو روزہ پاک بھارت سیکریٹریز تجارت مذاکرات کے اختتام کے بعدگفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری تجارت مُنیر قریشی نے کہاہے کہ بھارت کوپسندیدہ ترین ملک کا درجہ دسمبر تک دیاجاسکتاہے ۔
انھوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ تجارت میں منفی اشیاکی فہرست بھی دسمبر میںختم ہوجائے گی جبکہ بھارتی سیکریٹری تجارت ایس آر رائونے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت بجلی کے شعبہ میںسرمایہ کاری کرنے کاخواہاں ہے ۔انھوں نے بتایاکہ بھارت پاکستان میں دوہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوںمیںسرمایہ کرناچاہتا ہے انھوں نے مزیدکہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کو100ریلوے انجن فروخت کرنے کی پیشکش کی گئی ہے،ان کاکہناتھاکہ بھارت پاکستان کویورو فائیومعیارکاڈیزل فراہم بھی کرسکتاہے ۔
پاک بھارت سیکریٹریز تجارت مذاکرات کے اختتام کے بعد جاری ہونے والے مُشترکہ اعلامیے میںکہا گیاہے کہ دونوں ممالک نے واہگہ سے تجارت کوہفتے میں چھ کے بجائے سات روز کرنے پر اتفاق کیاہے جبکہ کھوکھرا پارمونا بائو ٹرین کیلیے مشترکہ ورکنگ گروپ کااجلا س آئندہ ماہ ہوگا۔دونوںممالک نے کسٹم کے معاملات پر باہمی تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں اس کے علاوہ دونوں ممالک نے تجارتی شکایات کے ازالے سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔