بوئینگ اسٹار لائنر 7 ستمبر تک زمین پر پہنچ جائے گا ناسا

اسٹارلائنر کو لینڈنگ زون میں اتارے جانے میں تقریباً چھ گھنٹے لگیں گے

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کہا ہے کہ خلابازوں کو لے کر جانے والا بوئنگ اسٹارلائنر اگلے ہفتے پھنسے ہوئے خلابازوں بوچ ولمور اور سنی ولیمز کے بغیر زمین پر واپس آجائے گا۔

ناسا نے ایک تفصیلی ڈیلٹا-فلائٹ ٹیسٹ ریڈینس جائزے کا نتیجہ اخذ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ بوئینگ اسٹارلائنر کو بغیر عملے کے 6 ستمبر کو انڈاک کیا جائے گا۔



ناسا نے کہا کہ اسٹار لائنر کو انڈاک کرنے کے بعد اسے وائٹ سینڈز اسپیس ہاربر پر نیو میکسیکو کے لینڈنگ زون میں اتارے جانے میں تقریباً چھ گھنٹے لگیں گے۔

ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہو جاتا ہے تو اسٹارلائنر پیراشوٹ سے زمین پر 12:03 بجے ،7 ستمبر تک مکمل لینڈ ہوجائے گا۔

Load Next Story