اسلام امن کادین ہےمظاہرین پُرامن احتجاج کریں شرجیل میمن

گستاخانہ فلم کی مذمت،صوبائی وزیراطلاعات کامفتی نعیم ودیگرعلمائے کرام سے فون پر رابطہ۔

گستاخانہ فلم کی مذمت،صوبائی وزیراطلاعات کامفتی نعیم ودیگرعلمائے کرام سے فون پر رابطہ۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ مظاہرے میں شامل شرکاء کو پُرامن رہنے کی تلقین کریں۔


سرکاری یانجی املاک کونقصان پہنچانا درست نہیں ہے۔ یہ ملک ہمارا ہے اس کی املاک،اس کی فورسز سب ہماری ہیں ان کو نقصان پہنچانا ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ مسلمان دنیا کی مہذب ترین قوم ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ مظاہرین اپنا احتجاج پُرامن طریقے سے ریکارڈکرائیں۔ شرجیل میمن نے گستاخانہ فلم کی پُرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ گستاخانہ فلم کی وجہ سے دنیابھرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

مسلمان پیغمبراسلام ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ دریں اثناء شرجیل میمن نے یوم عاشقِ رسولﷺ کے موقع پرمفتی نعیم سمیت دیگرعلمائے کرام سے فون پر رابطہ کیا اوران سے درخواست کی کہ مظاہرین کوپُرامن رہنے کی تلقین کریں۔ علمائے کرام نے شرجیل میمن کواپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Load Next Story