غزہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے قریب آگئے امریکی صدر

فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کے بنیادی نکات پر متفق ہیں، جوبائیڈن

فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کے بنیادی نکات پر متفق ہیں، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے جلد طے پا جانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے بنیادی نکات پر متفق ہیں اور ہم معاہدے کی تکمیل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

امریکی صدر نے جنگ بندی معاہدے پر پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم جنگ روکنے کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : 'کل اسرائیل کانپے گا'؛ یرغمالیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے کا اعلان

خیال رہے کہ اس وقت حماس اور اسرائیل کے مذاکرات کاروں کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے بالواسطہ بات چیت جاری ہے۔


اسی دوران 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں جن میں ایک امریکی بھی ہے جس پر صدر جوبائیڈن شدید رنج کا اظہار کیا ہے۔

تاہم اس کے باوجود جنگ بندی سے متعلق ان کے تازہ بیان سے لگتا ہے کہ مذاکراتی عمل بلاتعطل جاری رہیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : غزہ کی ایک سرنگ سے امریکی سمیت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 92 ہزار سے زیادہ ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 
Load Next Story