بھارت میں پیاز اب بکے گی شراب کی دکانوں پر
عوام کو موبائل فون کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر آلو او پیاز کی قیمتوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
بھارتی جنتا پارٹی کی نئی حکومت نے عوام کی سہولت کے لئے شراب کی دکانوں میں پیاز کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے۔
برصغیر پاک و ہند کے کھانوں میں پیاز اور آلو کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا لیکن بھارت میں تو پیاز کو سیاسی اہمیت بھی حاصل ہے کیونکہ اس سے قبل پیاز کی عوام تک عدم رسائی کی وجہ سے بی جے پی کو اپنی حکومت سے ہاتھ دھونا پڑگیا تھا اور اب وہی حال کانگریس کا بھی ہوا ہے بی جے پی کی نئی سرکار نے اپنے ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اس حوالے سے مختلف اقدامات کئے ہیں۔
مودی حکومت نے نئی دلی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے 300 مقامات پر پیاز کے 2 کلو گرام کے پیکٹ فروخت کئے جائیں، جن میں کم از کم 15 شراب کی دکانیں بھی شامل ہیں، ان دکانوں کو اب مقامی حکام ترازو اور وزن کے باٹ بھی فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ عوام کو موبائل فون کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر آلو او پیاز کی قیمتوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت میں ان دنوں پیاز کی شدید قلت ہے اوراس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔