خیبرپختونخوا مستعفی وزیر شکیل خان کا کرپشن کے الزامات پر نیب انکوائری کا مطالبہ

جو الزامات لگائے جارہے ہیں ان کی جوڈیشل انکوائری اور نیب سے تحقیقات کرائی جائیں، شکیل خان

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان نے کرپشن کے الزامات پر نیب انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

سابق صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ جو الزامات لگائے جارہے ہیں ان کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور نیب سے تحقیقات کرائی جائیں۔


مستعفی وزیر کا کہنا تھا کہ معاملات کے حل کے لیے کمیٹی بنی ہے وہ کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کرپشن کے الزامات کے بعد صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ کمیونیکیشن شکیل خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
Load Next Story