بالی ووڈ کی کلاسک فلموں کی دوبارہ ریلیز کا سلسلہ زور پکڑ گیا

شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی دو فلمیں دوبارہ سینما گھروں میں لگائی جا رہی ہیں

فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی کلاسک فلموں کی دوبارہ ریلیز کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے، شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی دو فلمیں دوبارہ سینما گھروں میں لگائی جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 'ویرزارا' (2004) 13 ستمبر کو ریلیز ہوگی، جسے منتخب شوز میں دکھایا جائے گا اور شوز کی تعداد طلب کے مطابق بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ 'پردیس' (1997) بھی 20 یا 27 ستمبر کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی، جس کی حتمی تاریخ جلد ہی سامنے آئے گی۔


سبھاش گھئی کی یادگار فلم 'تال' (1999)، جس میں انیل کپور، اکشے کھنہ، اور ایشوریا رائے بچن نے اداکاری کی تھی، 20 ستمبر کو دوبارہ ریلیز ہوگی۔

انیل کپور کے مداحوں کے لیے بھی ستمبر یادگار ہونے جا رہا ہے کیونکہ زی اسٹوڈیوز 'تیزاب' (1988) کو بھی ستمبر کے دوسرے نصف میں دوبارہ ریلیز کرنے پر غور کر رہا ہے، جس میں مادھوری ڈکشٹ نے بھی کام کیا تھا۔

دیگر پرانی کلاسک فلمیں 'لیلی مجنوں' (2018) اور سلمان خان کی 'میں نے پیار کیا' (1989) بھی دوبارہ سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہیں، جن کی کارکردگی بھی شاندار ہے۔
Load Next Story