لاہور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بڑی کارروائی 15 فیکٹریاں مسمار اور23 سیل

ڈیڑھ ماہ کے دوران ماحولیاتی آلودگی کے باعث مسمار ہونے والی فیکٹریوں کی کل تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے

محکمہ ماحولیات لاہور کا ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے ماحولیاتی قوانین کی بار بار خلاف ورزی پر 15 مزید فیکٹریاں مسمار جبکہ 23 فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔

محکمہ ماحولیات کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 187 فیکٹریوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بارہ لاکھ جرمانہ کیا گیا۔


ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات علی اعجاز نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ماحولیاتی آلودگی کے باعث مسمار ہونے والی فیکٹریوں کی تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 92 لاکھ جرمانے کیے گئے، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
Load Next Story