سویت یونین کے خاتمے کے بعد روس کا پہلا راکٹ خلا میں روانہ

راکٹ صرف 21 منٹ میں کامچاٹکا پر اپنے ٹارگٹ تک پہنچ گیا اوریہ ٹارگٹ زمین سے 5700 کلومیٹر دور ہے،ترجمان

انگارا راکٹ کی خلا میں روانگی کئی بار ملتوی کی گئی تاہم اس بار کامیابی سے اسے روانہ کردیا گیا،ترجمان۔ فائل فوٹو

روس نے ایک طویل عرصے کے بعد خلا سے دوبارہ اپنا ناطہ جوڑ لیا ہے اور سویت یوین کے خاتمے کے بعد اپنا پہلا راکٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کردیا ہے۔


روسی سائنسدنوں نے طویل عرصے اور متعدد بار ملتوی کئےجانے کے بعد بالآخر ''انگارا '' نامی راکٹ پلیسیٹک سے خلا میں روانہ کیا، روسی خلائی ادارے کے ترجمان کے مطابق راکٹ صرف 21 منٹ میں کامچاٹکا پر اپنے ٹارگٹ تک پہنچ گیا اوریہ ٹارگٹ زمین سے 5700 کلومیٹر دور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راکٹ کامقصد روس کا خلائی سائنس میں دیگر سویت دور کی ریاستوں پر انحصار کم کرنا اور خود انحصاری کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان کے مطابق انگارا راکٹ کی خلا میں روانگی کئی بار ملتوی کی گئی تاہم اس بار کامیابی سے اسے روانہ کردیا گیا۔ انہوں نے راکٹ کی ساخت کے بارے میں بتایا کہ یہ سادہ کنفیگریشن کے ساتھ 4 ٹن سے زائد وزن خلا میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے عام طور پر زمین کی مختلف زاویوں سے تصاویر لینے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔
Load Next Story