کراچی میں 4 ستمبر کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیات

(فوٹو: فائل)

نئے مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں 4 ستمبر بروز بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہونا شروع ہوگئیں جس کے زیر اثر کراچی میں بارش کا امکان ہے۔


اس دوران، مغربی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلیں گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 80 سے 90 اور شام کے وقت 60 سے 75 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں 3 سے 4 سمتبر کے دوران متعدل، تیز اور کہیں کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
Load Next Story