حماس کی قید میں ہلاک 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
غزہ کی ایک سرنگ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملی تھیں
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں پُراسرار حالت میں ایک سرنگ سے ملی تھیں جنھیں حماس نے قتل کیا جب کہ حماس کا کہنا تھا کہ یرغمالی اپنی فوج کی بمباری میں مارے گئے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 6 یرغمالیوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ کیا گیا جس میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں کو پوسٹ مارٹم سے 48 سے 72 گھنٹے قبل یعنی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کسی وقت قتل کیا گیا ہوگا اور انھیں نہایت قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : غزہ کی ایک سرنگ سے امریکی سمیت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حماس نے ان اسرائیلی یرغمالیوں کو اُس وقت قتل کیا جب ہماری فوجیں انھیں رہا کرانے نہایت قریب پہنچ چکی تھیں اور ہم نے ایک یرغمالی کو رہا بھی کرایا تھا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایک یرغمالی کی بازیابی پر حماس نے ایک کلومیٹر کی دوری پر لے جاکر دیگر 6 یرغمالیوں کو بطور سزا قتل کردیا۔
یہ خبر پڑھیں : ہم اسرائیلی یرغمالیوں کا خیال جوبائیڈن سے زیادہ بہتر رکھتے ہیں، حماس
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس کو خدشہ تھا کہ بازیاب ہونے والا شخص دیگر یرغمالیوں کے قید خانے کا پتا فوج کو نہ بتا دے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا تھا تاہم حماس کا کہنا تھا کہ یرغمالی اپنی ہی فوج کی بمباری میں مارے گئے۔ ہم یرغمالیوں کا خیال جوبائیڈن سے زیادہ بہتر رکھتے ہیں۔