لاہور میں تاجر کا اس کے مالشیے کے ہاتھوں قتل

تاجر عاطف ہمایوں کو اس کے مالشیے ارسلان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا ہے

فوٹو- فائل

شفیق آباد کے علاقہ کھوکھر ٹاؤن میں قتل کی واردات میں ایک تاجر کو اس کے مالشیے نے چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 40 سالہ عاطف کو چھرے کے وار کر کے قتل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئ اور جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ مقتول کو چھرے کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق تاجر عاطف ہمایوں کو اس کے مالشیے ارسلان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Load Next Story