مون سون مشرقی ہوائیں سندھ میں داخل ہونا شروع بدھ کوبیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

نئے سسٹم کے زیراثر4سمتبرکوکراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

(فوٹو: فائل)

مون سون مشرقی ہوائیں سندھ میں داخل ہونا شروع ہوگئیں،بدھ کو کراچی سمیت سندھ کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، طوفان سےڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہونے والااسنیٰ مذید کمزورہونے کے بعد صرف ڈپریشن کی صورت رہ گیا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکراچی نے شہرمیں بدھ کوممکنہ بارشوں کے حوالے سےمون سون الرٹ جاری کیا،جس کےمطابق مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں اور اس سسٹم کے زیراثر4سمتبرکوکراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،تاہم بارش سے قبل شہرکا موسم مرطوب بھی رہ سکتا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق 3تا 4ستمبرکے دوران دیہی سندھ کے مختلف اضلاع ٹھٹھہ، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین، جامشورو، دادو،مٹھی، حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان،ٹنڈوالہیار،شہید بے نظیرآباد میں بھی متعدل،تیزاورکہیں کہیں موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3اور4ستمبرکے درمیان گھوٹکی،سکھر،جیکب آباد،شکارپور،لاڑکانہ،قمبرشہدادکوٹ اورنوشہروفیروزمیں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 63فیصد رہا۔
Load Next Story