تجارتی خسارہ 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا
ملکی تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 21 اور ماہانہ بنیاد پر 12 فیصد کمی
تجارتی خسارہ 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔
ملکی تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 21 اور ماہانہ بنیاد پر 12 فیصد کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اگست میں ملکی تجارتی خسارہ 1.7 ارب ڈالر رہا، ملکی تجارتی خسارے میں کمی برآمدات بڑھنے اور درآمدات کم ہونے سے آئی۔
اگست 2024 میں پاکستان کی برآمدات پونے تین ارب ڈالر رہیں۔ اگست 2023 میں برآمدات 2.36 ارب ڈالر تھیں اور پچھلے ماہ 2.31 ارب ڈالر رہی تھیں۔
اگست 2024 میں ملکی درآمدات کا حجم 4.42 ارب ڈالر رہا جبکہ اگست 2023 میں ملکی درآمدات کا حجم 4.47 ارب ڈالر رہا تھا۔
یاد رہے کہ مئی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال2024-25 کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی کی تھی۔