کملا ہیرس کی نامزدگی بہترین فیصلہ تھا ٹرمپ کو شکست دیں گے جوبائیڈن
اپنی ووٹ کی طاقت سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلسل دوسری بار شکست سے دو چار کردیں، جوبائیڈن
امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی الیکشن میں اپنی جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں متحرک ہوگئے اور ریلیوں سے خطاب میں حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے لیبر ڈے پر ریلی سے خطاب میں ووٹرز کو مخاطب کر کے کہا کہ اپنی ووٹ کی طاقت سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلسل دوسری بار شکست سے دو چار کردیں۔
امریکی صدر نے اپنی پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بطور امیدوار نامزدگی میرا بہترین فیصلہ تھا۔ مجھے مکمل بھروسہ ہے وہ ٹرمپ کو شکست دیکر تاریخ رقم کریں گی۔
امریکی صدر نے کہا مجھے یقین ہے کہ ہم سب مل کر ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے اور امریکا کو مزید عظیم تر بنائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوں گے جس کے لیے حکمراں جماعت کی جانب سے کملا ہیرس جب کہ ریپبلکن کے امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔