امریکا یحییٰ سنوار سمیت 5 حماس رہنماؤں پر اسرائیل پر حملے کا الزام

حملے میں 40 سے زائد امریکیوں سمیت 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے

(فوٹو: انٹرنیٹ)

امریکہ نے حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار سمیت 5 رہنماؤں پر سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کا الزام عائد کر دیا

امریکہ نے منگل کے روز حماس کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف جنوبی اسرائیل میں سات اکتوبر کو ہونے والے مہلک حملے کی منصوبہ بندی، حمایت اور اس کے ارتکاب میں ملوث ہونے پر فوجداری الزامات کا اعلان کیا ہے۔


فلسطین کے مزاحمتی گروپ کے سربراہ یحییٰ سنوار اور کم از کم پانچ دیگر افراد کے خلاف الزامات میں ان پر سات اکتوبر کو ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس میں 40 سے زائد امریکیوں سمیت 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس حملے کے نتیجے میں غزہ پر اسرائیلی حملہ ہوا جس میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زیادہ تر علاقے برباد ہو چکے ہیں۔
Load Next Story