ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا عید میلاد النبی ﷺ 17 ستمبر کو ہوگی
ملک بھر میں یکم ربیع الاول 6 ستمبر جبکہ جشن ولادت النبی ﷺ 17 ستمبر کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور سیکریٹریٹ میں ہوا جبکہ کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کیلیے سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک تھے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا یکم ربیع الاول 6 ستمبر جبکہ بارہ ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔