مون سون ہواؤں کی شدت میں کمی کراچی میں اب بارش کا امکان نہیں
موجودہ مون سون سسٹم کچھ آگے نہیں بڑھ سکا، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کی شدت میں کمی آنے کے باعث کراچی میں اب بارش کا امکان نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ موجودہ مون سون سسٹم کچھ آگے نہیں بڑھ سکا جس وجہ سے کراچی میں اب بارش امکان نہیں جبکہ مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ سسٹم کے تحت اندرون سندھ تھرپارکر میں تیز بارش ہوئی جبکہ بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ اور لاڑکانہ میں ہلکی بارش ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ اور پرانی سبزی منڈی میں بارش ہوئی تھی۔