اپوزیشن گرینڈ الائنس کا بلوچستان کی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ
بلوچستان میں ہو رہا ہے اس پر سنجیدگی سے بیٹھک ہونی چاہیے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی
اپوزیشن گرینڈ الائنس نے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، جس میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے جو بلوچستان میں صورتحال جاری ہے ہمارے الائنس نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ہم اسپیکر سے ملیں گے انہیں کہیں گے کہ بلوچستان کے حوالے سے اقدامات کریں، بلوچستان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو ہمارے ناراض بلوچی بھائی ہیں ان کے تحفظات کو سننا چاہیے، اسمبلی کے فلور پر میں نے بلوچستان کے حوالے سے بات کی پر حکومت نے دلچسپی نہیں دکھائی، اختر مینگل نے مایوس ہو کر قومی اسمبلی سے استعفی دیا ہے جو افسوسناک بات ہے کیونکہ اگر سیاسی لوگ مایوس ہوں گے تو ایوان کا پھر کوئی فائدہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی نے اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی
اسد قیصر نے کہا کہ جو بلوچستان میں ہو رہا ہے اس پر سنجیدگی سے بیٹھک ہونی چاہیے، ہمارے دشمن اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ہم اب پورے ملک میں نکل رہے ہیں اور ہمارے جلسے ہوں گے، ایک دن ہم تعین کریں گے جس میں پورے ملک مییں احتجاج کریں گے۔