پہلا ٹی ٹوئنٹی اسکاٹ لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف

اسکاٹ لینڈ نے آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز اسکور کیے

(تصویر: اے ایف پی)

اسکاٹ لینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جیتنے کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔

ایڈنبرا میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز اسکور کیے۔


اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جورج میونسے 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو کروس 27، کپتان رجی بیرنگٹن 23، برینڈن مک میولن 19، مارک واٹ 16، جیک جاروس 10، مائیکل لیسک 7، اولی ہیرس 6 اور چارلی کیسل 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بریڈ وہیل 8 اور جیسپر ڈیوڈسن 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی جانب سے شان ایبٹ نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ زیویئر بارٹلیٹ اور ایڈم زمپا نے 2، 2 جبکہ رائلے میریڈتھ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Load Next Story