پنجاب میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر چالانز کا سلسلہ شروع
ٹیکنالوجی کے استعمال سے گورننس میں بہتری لائی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پنجاب میں ٹریفک پولیس نے آرٹیفشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر چالان کا سلسلہ شروع کردیا اور سیف سٹی اتھارٹیز نے اس کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آرٹیفشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر چالانز کی تصویر بھی شئیر کی اور کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے گورننس میں بہتری لائی جا رہی ہے۔
پنجاب کی سیف سٹی اتھارٹیز کی جانب سے آرٹیفشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر چالانز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور ذرائع نے بتایا کہ خود کار نظام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خود ہی چالان کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود کار نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی 19 خلاف ورزیوں پر چالان ہورہے ہیں اور اب کوئی بھی کسی بھی ٹریفک کی خلاف ورزی پر آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے بچ نہیں پائے گا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہو رہا ہے، خلاف ورزی نوٹ ہونے پر وائیلٹرز کو بذریعہ ایس ایم ایس میسج مطلع کیا جاتا ہے۔
سی ٹی او لاہور نے تمام شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفاده کیا جا رہا ہے اور اس سے منظم ٹریفک کا حصول بھی ممکن ہوگا۔
عمارہ اطہر کا ای چالان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگست میں سیٹ بیلٹ پر 13ہزار 655 وائیلٹرز کو ای چالان ٹکٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 12 ہزار 700 خلاف ورزیوں پر چالان کیے گئے، لین لائن، اسٹاپ لائن اور زیبراکراسنگ کی 71 ہزار 111 خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کیے گئے۔
عمارہ اطہر نے کہا کہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 3 ہزار 40 شہریوں کو ای چالان جاری کیے گئے، ٹریفک قوانین کی 19 اقسام کی خلاف ورزیوں پر ای چالان گھروں میں بجھوائے جارہے ہیں۔