سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلیے 138 لگژری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
گاڑیاں خریدنے کیلیے محکمہ خزانہ کو پبلک ایڈمنسٹریشن کا خط، دو ارب روپے جاری کرنے کی استدعا
سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلیے 2 ارب روپے مالیت سے لگژری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلیے لگژری گاڑیاں خریدنے پر کام شروع کردیا ہے جس کے لیے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ خزانہ کو خط بھی لکھ دیا۔
خط میں محکمہ خزانہ سے دو ارب روپے جاری کرنے کی سفارش کی گئی اور لکھا گیا ہے کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلیے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے۔
خط کے مطابق لگژری گاڑیاں خریدنے کے بعد انہیں سندھ بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کے حوالے کیا جائے گا۔