پاک انگلینڈ سیریز یو اے ای یا سری لنکا منتقلی کا امکان
انگلینڈ سے شائقین کے گروپ بارمی آرمی کے بھی پاکستان آنے کی توقع ہے
ملکی میدان مکمل تیار نہ ہونے کی وجہ سے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے یو اے ای یا سری لنکا منتقلی کا امکان بڑھ گیا۔
پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان، دوسرا 15 سے 19 تاریخ تک کراچی جبکہ تیسرا 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے،لاہور اور کراچی کی طرح راولپنڈی میں بھی تعمیراتی کام ہوگا۔
سیریز کے لیے اگر کام روکا گیا تو چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تیاری مزید چیلنجنگ بن جائے گی، انگلینڈ سے شائقین کے گروپ بارمی آرمی کے بھی پاکستان آنے کی توقع ہے،کراؤڈ کے بغیر میچز کرانا بھی ممکن نہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتنے کا فیصلہ
ان چیلنجز کو دیکھتے ہوئے پی سی بی متبادل آپشنز پر غور کرنے پر مجبور ہو گیا ہے،یو اے ای پہلا انتخاب ہوگا مگر دبئی اور شارجہ میں 3 سے 20 اکتوبر تک آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے میچز ہونا ہیں،پاک انگلینڈ سیریز تقریبا انہی تاریخوں میں شیڈول ہے۔
ایسے میں یو اے ای کا صرف ایک وینیو ابوظبی ہی دستیاب ہوگا، پی سی بی حکام سری لنکا میں بھی میچز کرانے پر غور کر رہے ہیں، اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے آئندہ چند روز میں کوئی فیصلہ ہوگا۔