یوایس اوپن 18 سال بعد امریکی پلیئر کی فائنل میں رسائی یقینی

امریکا کے ٹیلر فٹز نے جرمن اسٹار الیگزینڈر زیوریف کی کہانی ختم کردی

(فوٹو: انٹرنیٹ)

یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنگلز فائنل میں 18 برس بعد امریکی پلیئر کی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی۔

ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر 2 سیڈ آریانا سیبالینکا نے چینی حریف کیون وانگ ژینگ کو مات دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔


اسٹریٹ سیٹ میں ان کی جیت کا اسکور 2-6 اور 2-6 رہا، ایما نیوارو نے اسپینش حریف پاؤلا بیڈوسا کیخلاف کامیابی سمیٹ کر فائنل 4 میں جگہ بنائی، مینز سنگلز میں فرانسز ٹیافوئے نے بلغارین حریف گریگور دیمیتروف کو مات دے دی۔

امریکا کے ٹیلر فٹز نے جرمن اسٹار الیگزینڈر زیوریف کی کہانی ختم کردی، دونوں فاتح پلیئرز اب سیمی فائنل میں ٹکرائیں گے، ٹیافوئے اور فٹز کے درمیان سیمی فائنل کی وجہ سے اب کسی بھی امریکی پلیئر کی 18 برسوں میں پہلی بار فائنل میں رسائی بھی یقینی ہے۔
Load Next Story