رمضان کا پہلا عشرہ باپ بیٹے سمیت40افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

پولیس ورینجرز کے آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلرز اپنے ہدف کونشانہ بناتے رہے

صدرمیں موٹرسائیکل پربم لے جانیوالے2دہشتگردبم پھٹنے سے ہلاک ہوئے،شہر بڑی تباہی سے بچ گیا،پولیس ان کے ساتھیوں کوپکڑنہ سکی فوٹو: فائل

پولیس و رینجرز کے چھاپوں اور ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجودرمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پولیس افسرواہلکاروں، باپ اور بیٹے سمیت 40 افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا ۔


تفصیلات کے مطابق یکم رمضان کو ٹریفک پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ، دو رمضان کو فائرنگ کے واقعات میں3 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، تیسرے رمضان کو فائرنگ کے واقعات میں 4 افرادسے جینے کا حق چھین لیاگیا ،4رمضان کو بن قاسم تھانے کے سب انسپکٹرسمیت 5 افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا،5رمضان کو پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا جبکہ اسی روز نماز جمعہ کے بعد نیو پریڈی اسٹریٹ پر واقع پارکنگ پلازہ کے سامنے 2دہشت گردموٹر سائیکل پر بم لے جاتے ہوئے بم پھٹنے سے ہلاک ہوگئے اور شہر ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔

چھٹے رمضان کو پولیس اہلکار اور لیویز فورس کے اہلکار سمیت 3 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ، ساتویں رمضان کو شہر کے مختلف علاقوں میں 5 افراد سے جینے کا حق چھین لیا گیا ،8رمضان کو فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد کوموت کی نیندسلادیاگیا، نویں رمضان کو باپ ، بیٹے اور پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دسویں رمضان کو 3 افرادہلاک کیے گئے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں نہ صرف بری طرح ناکام ہوگئی۔
Load Next Story