ایکسپورٹرز کو بیرون ملک سے سرمایہ پاکستان لانے کا پابند بنانے پر غور شروع

برآمد کرنے سے اگر وہ چیز مہنگی ہوئی تو سخت اقدامات کیے جائیں گے، ذرائع

(فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت نے ایکسپورٹرز کو بیرون ملک سے ملنے والا سرمایہ پاکستان لانے کا پابند بنانے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی برآمد کو مانیٹر کرنے کی تجویز دے دی گئی جبکہ پھل، گوشت، مرغی، چینی اور چاول کی برآمد پالیسی کو بھی سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔


اشیاء باہر بھجوا کر یہاں قلت کے نام پر مہنگائی کی جاتی ہے لہٰذا برآمد کرنے سے اگر وہ چیز مہنگی ہوئی تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ روکنے سے ایک سال میں مہنگائی میں کمی آئی جبکہ بارڈر پر مزید سختی کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

تمام اقدامات کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
Load Next Story