آئی ایم ایف سے قرض منظوری کیلیے کمرشل بینکوں سے زیادہ شرح سود پرقرض لینے کا فیصلہ

1.75 ارب ڈالر قرض کیلیے 3 بینکوں سے رابطے میں ہیں، حکام وزارت خزانہ

فوٹو: فائل

پاکستان نے فنانسنگ کا خلا پر کرنے کیلیے کمرشل بینکوں سے زیادہ شرح سود پر قرض کی درخواست کر دی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض منظوری کیلیے کمرشل بینکوں سے زیادہ شرح سود پرقرض لیا جائے گا، وزارت خزانہ حکام 1.75 ارب ڈالر قرض کیلیے 3 بینکوں سے قرض لینے کیلیے رابطے میں ہیں۔


ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں سے قرض لانگ ٹرم کیلیے تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا جا سکتا ہے، دوسری جانب سعودی عرب کے ساتھ موخرادائیگیوں پر آئل فیسیلیٹی کیلیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ادھار تیل کی سہولت حاصل کرنے کیلیے معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔
Load Next Story