پانی کی بوتلوں پر پابندی سندھ حکومت نے خود ہی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں شرکا کو پانی کی پلاسٹک کی بوتلیں پیش کی گئیں

فوٹو اسکرین گریپ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک کی پانی کے بوتلوں پر پابندی کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عائد کردہ سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی پانی کے بوتلوں کے استعمال کی پابندی کے احکامات کی دھجیاں پبلک اکائونٹس کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس میں اڑائی گئی۔


پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک افسران و حکومتی شخصیات کیلیے پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں کا استعمال کیا گیا اور شرکا نے ان کا استعمال بھی کیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نثار کھوڑو کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ آئی جی سندھ سمیت پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ آئی جی سندھ نے مختلف امور پر بریفنگ بھی دی۔
Load Next Story