عرفی جاوید کا کمسن لڑکے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف
ایک 15 سالہ لڑکے نے عرفی اور ان کی والدہ کے سامنے انتہائی نامناسب سوال کیا
بھارتی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید نے کمسن لڑکے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا۔
عرفی نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ناخوشگوار واقعہ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ پیش آیا۔
واقعہ کے دوران جب فوٹوگرافرز ان کا فوٹوشوٹ کر رہے تھے تو ایک 15 سالہ لڑکے نے عرفی اور ان کی والدہ کے سامنے انتہائی نامناسب سوال کیا۔
عرفی نے اسٹوری میں بتایا کہ وہ واقعہ کے بعد بہت پریشان تھیں اور ان کا دل چاہا کہ وہ لڑکے کو مکا ماریں۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو خواتین کا احترام اور عزت سکھائیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب عرفی کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل بھی وہ اپنے متنازع لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔
دسمبر 2022 میں بھی عرفی کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔