بالی وڈ فلم ’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘ لندن فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب
فلم کا عالمی پریمیئر 13 ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہو چکا ہے
بالی وڈ فلم 'سپر بوائز آف مالیگاؤں' کو 68 ویں لندن فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیسٹیول 9 سے 20 اکتوبر تک جاری رہے گا، اور اس فلم کی دو اسکریننگز ہوں گی، پہلی 10 اکتوبر اور دوسری 12 اکتوبر کو ہوگی۔
اس سے قبل فلم کا عالمی پریمیئر 13 ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہو چکا ہے۔
فلم کو ریتش سدھوانی، فرحان اختر، زویا اختر اور ریما کگتی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی ہدایتکاری ریما کگتی نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی ورون گروور نے لکھی ہے۔
فلم کی کہانی مالیگاؤں کے ایک شوقیہ فلم ساز ناصر شیخ کی زندگی سے متاثر ہے، جو اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی کمیونٹی کے لیے ایک فلم بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
فلم میں ناصر شیخ کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے، جو مالیگاؤں کے باشندوں کے لیے ایک نئی امید اور جوش کا باعث بنتی ہے۔