ایشا دیول کو کامیاب شوبز کیریئر کیلئے والدہ ہیما مالنی نے کیا مشورہ دیا

جب میری ابتدائی دو فلمیں ریلیز ہوئیں تو ناظرین کے ردعمل نے مجھے پریشان کر دیا تھا، اداکارہ

فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ اداکارہ ایشا دیول نے اپنے فلمی کیریئر کی مشکلات اور اپنی والدہ ہیما مالنی سے ملنے والی قیمتی نصیحت کا ذکر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو والدین کی میراث کو لے کر زیادہ دباؤ محسوس نہیں کیا۔ تاہم، جب ان کی پہلی دو فلمیں ریلیز ہوئیں، تو ناظرین کے ردعمل نے انہیں پریشان کر دیا تھا۔

ایشا دیول کا کہنا تھا کہ ان کا اکثر اپنی والدہ، ہیما مالنی، سے موازنہ کیا جاتا تھا، جو ایک طویل عرصے سے فلمی دنیا کی سپر اسٹار ہیں۔


اداکارہ نے اس موازنے کو غیر منصفانہ قرار دیا کیونکہ وہ اپنے کیریئر کے آغاز میں تھیں، جب کہ ان کی والدہ نے 200 سے زائد فلمیں کی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان کے جسمانی وزن اور بے بی فیٹ پر بھی تنقید کرتے تھے، جو انہیں اس وقت تکلیف دیتا تھا۔

اپنی والدہ سے بات کرنے کے بعد، ایشا کو ایک قیمتی مشورہ ملا اور ہیما مالنی نے ان سے کہا کہ وہ اپنی فلمی صنعت میں موجودگی اور عزم کا دوبارہ جائزہ لیں اور اگر وہ تنقید کو برداشت کر سکتی ہیں، تو وہ اس فیلڈ میں آگے بڑھیں کیوں کہ فلمی دنیا میں رہنے کے لیے سخت مزاج ہونا ضروری ہے۔
Load Next Story