پاکستان رمضان میں دہشت گردی سے تباہ حال خاندانوں کی فریاد ہر آنکھ اشکبار

بم دھماکوں اور چوہدری اسلم پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی عامر لیاقت سے گفتگو

قصص الانبیا میں عامر لیاقت کی دلنشین گفتگو بھی ناظرین میں مقبول،انعامات کی برکھا دسویں روز بھی برستی رہی۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا گروپ کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کی میزبانی میں ایکسپریس کی براہ راست خصوصی نشریات ''پاکستان رمضان'' میں ہر طبقہ عمر اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ظلم وجبرکا ہدف بننے والے افرادکی آمدکاسلسلہ بدستور جاری ہے۔

اس سلسلے میں میڈیا کی تاریخ کی سب سے مقبول ترین رمضان نشریات کے دسویں روز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اُن دکھی خاندانوں کو مدعو کیا جن کے پیارے شہرقائد میں بم دھماکوں اور بے رحم ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے مگر اپنے پیچھے کئی المناک داستانیں چھوڑگئے۔ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین سے گفتگوکے دوران متاثرہ خاندانوں نے اُن تکالیف کااظہارکیاجو دہشت گردوں کی وجہ سے انہیں پہنچی ہیں،دہشت گردی کانشانہ بننے والے اپنے پیاروں کاذکرکرتے ہوئے ان کی آنکھیں اشکبارہوگئیں ،اس دوران بعض رقت انگیزمناظربھی دیکھنے میں آئے جس سے شہررمضان کا ماحول کچھ دیرکیلیے سوگوارہوگیا۔


متاثرین میں 2ماہ قبل دہلی کالونی میں بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے رکشہ ڈرائیور عبد الجبارکی ماں بیٹیوں، ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے ساتھ شہیدہونے والے سیکیورٹی انچارج کامران خان کے بوڑھے والدور2007ء میںوطن واپسی پرکارسازمیںمحترمہ بے نظیربھٹو شہید کے استقبالی ہجوم پرہونے والے بم دھماکے میںجاں بحق ہونے والے عبدالجبارکی بیوہ اور بیٹی نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے ناظرین کا آگاہ کیا۔ دہشت گردوں اورخودکش حملہ آوروں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی لرزہ خیزداستان غم نے جہاں حاضرین کو آبدیدہ کردیا وہیں ارباب اقتدار کی بے حسی کو بھی بے نقاب کردیا۔

متاثرین سے گفتگو کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا کہ ماؤں سے اُن کے لال اور گھروالوں سے اُن کے کفیل چھیننے والے دنیا کے قانون سے تو بچ سکتے ہیں مگر اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔انھوں نے اس موقع پر محمودہ سلطانہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر خاندان کو امدادی لفافے بھی تقسیم کیے اور مقتول رکشہ ڈرائیور عبدالجبار کی خاندان کی ایما پر قانون نافذکرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ قاتلوں کو نہیں پکڑ سکتے تو کم ازکم تحویل میں لیا گیا مقتول کا رکشہ ہی گھروالوں کے حوالے کردیں تاکہ وہ اپنی روزی کماسکیں، قصص الانبیا میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی علمی انداز میں دلنشین گفتگو بھی ناظرین میں کافی مقبول ہورہی ہے۔

حضرت آدم اور حضرت ادریس علیہم السلام کے بعد اب حضرت نوح علیہ اسلام کا تذکرہ شروع ہوگیا ہے جسے ناظرین بڑی توجہ سے سن رہے ہیں۔ ننھے بچوں کے ساتھ میزبان کی دلچسپ گفتگواور عشایئے میں ہر روز ایک نئی لذیذ ڈش کی تیاری پربھی ناظرین نے دلچسپی کااظہارکیاہے جس کی ایک بڑی وجہ میزبان کا دلنشین اندازگفتگوہے ۔ پاکستان رمضان نشریات میں شامل ہرایک کے پسندیدہ ''پاکستان گھر'' میںنشریات کے دسویں روز عام دنوں کی نسبت زیادہ کثیر تعداد میں حاضرین کی ایک بڑی تعدادنے لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات جیتے جن میں، موٹرسائیکلز،عمرے کے ٹکٹس،حج پیکج، لیپ ٹاپ ،موبائل فونز،الیکٹرانک مصنوعات اورملبوسات شامل ہیں۔
Load Next Story