پنجاب میں اہم شخصیت کے اغوا کا خدشہ سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے پولیس افسران کو سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے
راولپنڈی سمیت پنجاب سے اہم شخصیت کے اغواء کے خدشے کے پیش نظرراولپنڈی اور پنجاب بھر کی پولیس سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بناتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کیلئے کہا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراکی جانب سے ریجنل پولیس افسرراولپنڈی، سی پی اوراولپنڈی سمیت پنجاب بھرکے ایڈیشنل آئی جیز،ریجنل پولیس افسران،سی پی اوز اورڈی پی اوزکو مراسلہ نمبر9241جاری کیا گیا جسکے مطابق سورس رپورٹس ہیںکہ گاڑی جسکی عقبی نشست پرتین برقع پوش سوارہوسکتے ہیں اورگاڑی چلانے والااچھے لباس وحلیے میں ہو سکتاہے،کسی شخصیت کواغواء کرسکتے ہیں۔