لورالائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 5اہلکار شہید 2 زخمی

واقعے کے بعدعلاقے میں ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں نائک سرفراز، نائک ریاست، سپاہی اکبر خان، سپاہی ضیا خان اور سپاہی راشد شامل ہیں۔ فوٹو؛فائل

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔



ترجمان ایف سی کے مطابق لورالائی کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں کی حفاظت کے لئے قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 5 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں نائک سرفراز، نائک ریاست، سپاہی اکبر خان، سپاہی ضیا خان اور سپاہی راشد شامل ہیں۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Load Next Story