برطانوی فوج کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا

ہیلی کاپٹر نے ملکہ برطانیہ کiلیے مختص طیارے کیساتھ تربیتی پرواز بھری تھی

ہیلی کاپٹر نے ملکہ برطانیہ کے لیے مختص طیارے کیساتھ تربیتی پرواز بھری تھی

برطانوی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز کے دوران انگلش چینل میں گر کر غرقاب ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ کی موت واقع ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر مرلن Mk4 نے ملکہ برطانیہ کے لیے مختص طیارے کے ساتھ رات گئے تربیتی پرواز کے لیے اُڑان بھری تھی۔

ہیلی کاپٹر میں صرف ایک پائلٹ اور عملے کے 2 ارکان موجود تھے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔


امدادی کاموں کے دوران ہیلی کاپٹر کے ملبے سے عملے کے 2 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ پائلٹ کی لاش ملی۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خراب موسم میں ہیلی کاپٹر کے لیے مشکل سرچ آپریشن انجام دینے والی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

برطانوی رائل نیوی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سمندر کے اندر موجود ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث تاحال ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔

 
Load Next Story